آزادجموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے ہوترہڑی پائین ایک کلو میٹر پختہ روڈ کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا،اس موقع پر عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سید بازل علی نقوی صاحب کا والہانہ استقبال کیا

آزادجموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے ہوترہڑی پائین ایک کلو میٹر پختہ روڈ کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا،اس موقع پر عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سید بازل علی نقوی صاحب کا والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر ممبر ضلع کونسل ندیم ممتاز میر، سابق نامزد امیدوار ہوترہڑی سید صادق گیلانی، وائس چیرمین سید صابر گیلانی،ممبر احمد گیلانی، منظور گیلانی، سید شبیر گیلانی، سید آصف گیلانی، سید شفیق گیلانی، سید لیاقت گیلانی، سید فضہ گیلانی،سید زاہد گیلانی، چوہدری محمد رفیع، شہزاد گیلانی، شیراز گیلانی و دیگر بھی موجود تھے۔۔اس موقع پر خطاب میں سید بازل علی نقوی نے کہا کہ لچھراٹ کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کا اظہار کیا اور انہی لوگوں کے تعاون سے میں اس منصب پر فائز ہوا۔انہوں نے کہا کہ لچھراٹ اور اسکے عوام کی ترقی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،میرے دروازے میرے لوگوں کیلیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے اور کام کے معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کے سنگ بنیاد سے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے ابھی اور بھی منصوبے مکمل کئے جائیں گے عوام سے جو وعدے کئے تھے انشائاللہ سب پورے ہوں گے۔دریں اثناء وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے یونین کونسل گھن چھتر مالدہی کے مقام پر مولوی چوہدری بشیر اور حوالدار چوہدری شفیق کی طرف پر تکلف عشائیہ میں شرکت کی۔اس موقع پر ممبر لوکل کونسل بانڈی کریم حیدر شاہ سید مجتبیٰ حسین نقوی، سید ساجد حسین نقوی، چوہدری وزیر و دیگر بھی موجود تھے

Share This Post

More To Explore