News & Updates

Take a break and read all about it

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان نے کہا ہے کہ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس 2024 کا اسکی روح کے مطابق نفاذ یقینی بنایا جائیگا اس آرڈیننس کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ آرڈیننس سیاسی مقاصد کےلیے نہیں بلکہ کاروبار زندگی کو رواں رکھنے اور شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کےلیے استعمال ہوگا اور شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک آباد بالخصوص جنوبی افریقہ میں آباد کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں کیونکہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت سوز مظالم شروع کر رکھے ہیں۔