سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام دو روزہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مختلف اداروں کے اہلکاروں کو قدرتی آفات کے دوران فوری اور موثر ریسپانس کی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا تھا۔ سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محترمہ تہذیب النساء کی خصوصی ہدایت پر منعقد کی گئی اس ورکشاپ میں ہنگامی صورتحال میں جان بچانے اور تیز رفتار رسپانس کو ممکن بنانے کے لیے تربیت دی گئی۔ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس محترمہ تہذیب النساء، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان، سپیشل سیکرٹری داخلہ طاہر ممتاز،ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے سعید الرحمن قریشی،ڈائریکٹر ایڈمن ایس ڈی ایم اے راجہ نعمان،ڈی ایس پی آغا مجتبیٰ اور ڈائریکٹر ریسکیو 1122 معظم ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو جدید ترین ریسکیو آلات اور ڈیزاسٹر ریسپانس وہیکل کے استعمال کی عملی تربیت فراہم کی گئی، جس کے ذریعے ہنگامی حالات میں زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے عملی تربیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء کو ریسکیو آلات کے درست استعمال اور فوری ریسپانس تکنیک سے روشناس کرایا۔ورکشاپ میں شامل شرکاء نے اس تربیت کو بھرپور سراہا اور اختتام پر تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے تاکہ وہ اپنے اپنے اداروں میں جا کر اس تربیت کو مزید آگے بڑھا سکیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
