آزادجموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔انہوں نے سبز ہلالی پرچم کی محبت میں عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ۔وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی ،شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے حریت قیادت کو عالمی سطح پر متعارف کروایا اور بھارت کی ڈپلومیسی کو پاش پاش کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رواداری اور محبت و یگانگت کی جس سیاست کو متعارف کروایا اسنے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کیا ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور ہدایات کی روشنی میں آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن عزم و ہمت کی عظیم داستان ہیں جنہوں نے ملک میں قانون کی حکمرانی کیلیے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
