News & Updates

Take a break and read all about it

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے موسٹ سنئیر وزیر/ وزیر داخلہ آزدکشمیر وقار احمد نور اور انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار کے ہمراہ نئے ترقیاب ہونے والے آزادجموں و کشمیر پولیس کے آفیسران کو رینک پہنائے ،نو ترقیاب ہونے والوں میں ایک ایس پی اور 9 ڈی ایس پیز کو کرنٹ چارج کی بنیاد پر پرموٹ کیا گیا ہے ۔

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ باغ کو گزشتہ حکومتوں نے دانستہ طور پر پسماندہ رکھا لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ باغ کو جس طرح میں نے اپنے دور حکومت میں جب میں وزیر اعظم تھا تو میں نے باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی دی ایجوکیشن پیکج دیا 11سو سے زائد نوجوانوں کو روزگار دیا اسی طرح میونسپل کارپوریشن دی۔