آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین ضلع کونسل باغ محمد آصف خان ولد محمد شریف کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے.

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین ضلع کونسل باغ محمد آصف خان ولد محمد شریف کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے.سیکرٹری الیکشن کمیشن ایاز بشیر کے مطابق ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پونچھ محمد الطاف خان کو ریٹرننگ آفیسر، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر باغ خالد محمود کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود کو اپیلٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواران 17 اور 18 نومبر 2026ء کو دوپہر 2 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 نومبر کو دن ایک بجے تک مکمل کی جائے گی جبکہ اہل امیدواران کی فہرست بھی اسی روز جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 20 نومبر کو سہ پہر 3 بجے تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کی سماعت اور فیصلے 23 نومبر کو ہوں گے جبکہ امیدواران کی جانب سے دستبرداری کی آخری تاریخ 24 نومبر دوپہر 12 بجے مقرر کی گئی ہے۔امیدواران کی حتمی فہرست 24 نومبر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ 26 نومبر 2026ء بروز جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی

Share This Post

More To Explore

ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) عاطف الرحمان کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 27-2026ء کا دوسرا اجلاس کشمیر پلان ہاؤس مظفر آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں پلاننگ کمیشن پاکستان ، محکمہ مالیات کے نمائندگان کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان و محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) عاطف الرحمان کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 27-2026ء کا دوسرا اجلاس کشمیر پلان ہاؤس مظفر