ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) عاطف الرحمان کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 27-2026ء کا دوسرا اجلاس کشمیر پلان ہاؤس مظفر آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں پلاننگ کمیشن پاکستان ، محکمہ مالیات کے نمائندگان کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان و محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے زیر انتظام میونسپل آفس اور اس کے گردنواح کی تزئین و آرائش کا منصوبہ مالیتی 5 کروڑ 11 لاکھ 91 ہزار روپے، موہری گوجرہ مظفر آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی منڈی کی تعمیر کا منصوبہ مالیتی 22 کروڑ 74 لاکھ روپے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش ، مرمت و دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ مالیتی 2 کروڑ 92 لاکھ روپے، محکمہ جنگلات کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر کے حد بندی شدہ جنگلات میں دوبارہ شجر کاری کا پروگرام مالیتی 9 کروڑ 77 لاکھ روپے، آزاد جموں و کشمیر میں مربوط کمیونی مبنی آبی گزرگاہوں اور آبی ذخائر کے علاقوں کا انتظام و انصرام مالیتی 39 کروڑ 87 لاکھ 83 ہزار روپے، گرین فیوچرا نیشی ایٹو آزاد جموں و کشمیر، قدرتی ماحول کے تحفظ اور نگہداشت مالیتی 8 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار روپے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر انتظام ضلع سدھنوتی کے لیے متعلقہ سہولیات سمیت 5 ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی خریداری کا منصوبہ مالیتی 53 کروڑ 96 لاکھ 16 روپے، محکمہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے انتظام محکمہ حسابات کے دفاتر کی کمپیوٹرائزیشن مالیتی 15 کروڑ 80 لاکھ 81 ہزار روپے ،محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے شعبہ شماریات کو مزید مستحکم بنانے کا نظر ثانی منصوبہ مالیتی 47 کروڑ 45 لاکھ 13 ہزار روپے، آزاد جموں کشمیر میں جغرافیائی معلوماتی نظام GIS کی بنیاد پر کثیر شعبہ جاتی موضوعاتی نقشہ سازی کا پروگرام مالیتی 25 کروڑ 27 لاکھ 60 ہزار روپے کا نظر ثانی منصوبہ ، آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی ملکی پیداوار GDP کا تخمینہ لگانے کا منصو بہ مالیتی 24 کروڑ 32 لاکھ روپے، آزاد جموں و کشمیر میں ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) کی ٹیکنالوجی کی مدد سے زمین کے استعمال اور زمینی احاطہ میں تبدیلیوں کی نشاندہی کا منصوبہ مالیتی 13 کروڑ 24 لاکھ روپے، محکمہ رسل و رسائل کے زیر انتظام ضلع باغ میں نعمان پورہ ملوٹ روڈ 5.5 کلومیٹر مالیتی 17 کروڑ 35 روپے کا منصوبہ، دھیر کوٹ رنگلہ روڈ کے بقایا 0.25 کلومیٹر روڈ کا منصوبہ مالیتی 1 کروڑ روپے، بشارت شہید روڈ کے بقایا 4 کلومیٹر روڈ مالیتی 11 کروڑ 58 لاکھ روپے کا منصوبہ محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے زیر انتظام مظفر آباد شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظر ثانی منصوبہ مالیتی 38 کروڑ 64 لاکھ روپے کو زیر غور لایا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین ضلع کونسل باغ محمد آصف خان ولد محمد شریف کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے.
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین ضلع کونسل باغ محمد آصف خان ولد محمد شریف کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہونے والی
