وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شرکت کی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شرکت کی، فورم میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزاد اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس فورم میں ملک بھر کی اعلیٰ سیاسی قیادت، حکومتی شخصیات، غیر ملکی سرمایہ کاروں، عالمی معدنیاتی کمپنیوں کے نمائندوں اور ماہرین بھی شریک تھے۔

Share This Post

More To Explore