وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرمولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے میجر سعد بن زبیرکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہی ہماری آزادی برقرار ہے۔ اس دھرتی کا تحفظ کرتے ہوئے ہمارے جوان بھری جوانی میں مٹی کی رِدا اوڑھ کر سو گئے ،قرآن مجید کی سورہ آل عمران میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ’’جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں‘ ان کو مردہ نہ کہو بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں اور انہیں رزق دیا جا رہا ہے‘‘۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ افواج پاکستان کے ہر شیر دل سپاہی کے دل میں یہ تمنا بے تاب رہتی ہے کہ کسی بھی طرح اسے مادرِ وطن پر جان قربان کر دینے کی سعادت نصیب ہو جائےیہ ایسا اعزاز ہے جو صرف ایمان کی طاقت سے آتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا پاکستان سے رشتہ لا الہ الا اللہ کی اٹوٹ بنیاد پر ہے ۔ اہل کشمیر اور پاکستان کا روح اور خون کا رشتہ ہے، کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی جوانوں نےہماری حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔پاک فوج کے جوان اپنی وردی کو خون میں نہلاتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں ۔مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ نے کہاکہ میجر سعد کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبارہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حفاظت کیلئے مامور افواج پاکستان کے جوانوں کو سلام پیش کرتاہوں ۔ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں ۔ انشااللہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت وطن عزیز میں جلد امن کی بہاریں ہوں گی. شہداء ہمارا فخر ہیں جنھوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
