سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے پیش کر دہ قرارداد میں کہا گیا کہ قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں جاری آٹھ لاکھ بھارتی افواج کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، کالے قوانین کے نفاذ، گھر گھر تلاشیوں اور شہری آزادیوں پر قدغن، لاک ڈاؤن، کرفیو کے نفاذکی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کی خونریزی، عزت و ناموس پر حملے، جائیدادوں کی تباہی، حریت کانفرنس کے مردو خواتین رہنماؤں کی گرفتاریوں، بوگس مقدمات اور بڑھتی ہوئی ناانصافیاں کو رکوانے کیلئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتا ہے۔یہ معزز ایوان پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عالمی سطح پر اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی طرح پاکستان کے وقار، قومی مفادات اور مسئلہ کشمیر پر کامیاب سفارتکاری اور ترجمانی کرنے پر شاندار الفاظ میں ان کی خدمات کو سراہتا ہے۔ یہ معزز ایوان حکومت پاکستان کی بہترین حکمت عملی اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں ایران اسرائیل امن معاہدہ اور پاکستان ترکیہ اور سعودی عربیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ کو عالمی امن کیلئے بہت بڑا بریک تھرو قرار دیتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز، قومی سلامتی کے اداروں کی کامیابی پر صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور ناقابل دفاع، مضبوط وفاق، دہشت گردی، انتہا پسندی، عدم برداشت اور فرقہ واریت کے خلاف اقدامات پر اپنے غیر مشروط تعاون کا یقین دلاتا ہے۔یہ معزز ایوان پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والے افواج پاکستان کے آفیسران، جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نہتے عوام کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے۔ یہ اجلاس چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی صدارت میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلوانے اور پرامن جدوجہد آزادی کی سیاسی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر ان کو خراج تحسین ادا کرتا ہے۔ یہ اجلاس 27 اکتوبر 1947 ء کو مقبوضہ کشمیر میں بلاجواز بھارتی فوج کشی کے خلاف قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے چاروں صوبوں اور ریاست جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ بھرپور طور پر منانے پر پاکستان و کشمیر ی سیاسی، عسکری قیادت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین کی جانب سے پیش کر دہ قرارداد میں کہا گیا کہ مملکت خداداد پاکستان اس وقت امت مسلمہ کے لیے عطیہ خداوندی ثابت ہو رہا ہے۔ امریکہ ایران جنگ رکوانے مکہ معاہدہ کے ذریعے حرمین شریفین کی حفاظت اور سعودیہ کا دفاع معاہدہ بدر اور دنیا میں مملکت خداداد پاکستان کی 90 ڈگری کے زاویہ سے اٹھان دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان سے ہضم نہیں ہو رہی اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کاوشوں سے امت مسلمہ وسیع اتحاد کی جانب بڑھ رہی ہے۔ جو قائد عوام ذولفقار علی بھٹو(شہید)کے بعد ایک ایسی شخصیت ہیں،جو کئی دہائیوں کے بعد اس کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ جس کے لیے یہ ایوان انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔اس لیے یہ ایوان سمجھتا ہے کہ بھارت اور اسرائیل نے افغانستان کے راستے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندو ستان کے ذ ریعے دہشتگردی شروع کر رکھی ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دشمن،افواج پاکستان کے خلاف بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے کیونکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ہمارے آفیسرز و جوان ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔ہم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔یہ ایوان برملا سمجھتا ہے کہ پوری قوم،دفاع وطن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل کی جانب سے پیش کر دہ قرارداد میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا یہ اجلاس خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور قومی سلامتی کو در پیش چیلنجز کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر راج اور ہنگامی اقدامات کے فیصلے کو ملک کے وسیع تر مفاد،عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریاست کی رٹ برقرار رکھنے کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔یہ ایوان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ انہوں نے ملک کو در پیش سنگین سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں قومی سلامتی اور ملکی مفاد کو سیاسی مصلحتوں اور ممکنہ سیاسی نقصان پر ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا یہ طرز عمل اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ریاست کے تحفظ، عوام کی سلامتی اور ملک کے استحکام کے لیے ضروری اقدامات محض سیاسی نقصان کے خدشے کے باعث گریز نہیں کیا جانا چاہیے۔یہ ایوان اس امر پر وزیر اعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں دہشت گردی کی صورتحال کا جائزہ متعلقہ سرکاری اعداد و شمار،سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس اور زمینی حقائق کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔ اگر حالات آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہوں تو عوام کے تحفظ اور امن کی بحالی کے لیے بر وقت اور مؤثر فیصلے ہونے چاہئیں۔یہ ایوان سمجھتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی، ریاستی عمل داری کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی کسی سیاسی جماعت یا حکومت کا نہیں بلکہ پوری ریاست اور قوم کا مشتر کہ مقصد ہے۔یہ ایوان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی بحالی کے لیے اختیار کیے جانے والے اقدامات عوام کے تحفظ، دہشت گردی کے خاتمے اور ریاستی اداروں کی مؤثر عمل داری کے قیام میں معاون ثابت ہوں گے، اور ان کے نتیجے میں صوبے کے عوام کو پائیدار امن،تحفظ اور معمول کی زندگی میسر آئے گی۔یہ ایوان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو اس عزم پر خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ قومی سلامتی اور ملکی استحکام کے معاملات میں سیاسی مفادات کے بجائے پاکستان کے وسیع تر مفاد کو مقدم رکھا گیا۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت کے اس عزم کی تائید کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ضروری آئینی و قانونی اقدامات کیے گئے، اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے قومی مفاد کو ترجیح دینے کے موقف کو سراہتے ہوئے امید کرتا ہے کہ یہ اقدامات خیبر پختو نخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر اور مثبت ثابت ہوں گے۔ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ قانون ساز اسمبلی کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکیورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلوانے کا عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کرتا ہے۔ یہ اجلاس مقبوضہ جموں و کشمیر پر 27 اکتوبر 1947ء کو کی جانے والی بلا جواز فوج کشی کے ذریعے جابرانہ قبضہ کو بدترین جارحیت قرار دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کی 27 اکتوبر کو قومی یکجہتی کو بھرپور یوم سیاہ منانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم، محکوم اور نہتے آزادی پسند عوام کو یقین دلاتا ہے کہ وہ اُن کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت میں کسی بھی قسم کی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دے گا۔یہ معزز ایوان حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بوگس مقدمات میں دی جانے والی عمر قید کی سزا کو ان کی بدنیتی اور کشمیر دشمنی سے تعبیر کرتا ہے۔ یہ معزز ایوان حکومت پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کی جانب سے تحریک آزادی کشمیر سے عقیدت اور کشمیری عوام کی ترجمانی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو تحریک تکمیل پاکستان قرار دیتے ہوئے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستان سے اپنا مستقبل وابستہ کرنے کے تجدید عہد کا عزم کرتا ہے۔ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہیہ معزز ایوان، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کو پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبے ”اپنی چھت اپنا گھر” پر اقوام متحدہ کے انسانی آباد کاری پروگرام) UN- Habitat) کا عالمی اعزاز ”اسکرول آف آنر ایوارڈ 2026 ” حاصل کرنے پر دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔یہ ایوان اس امر کو سراہتا ہے کہ یہ ایوارڈ دنیا بھر سے 101 نامزدگیوں میں سے صرف 05 منتخب منصوبوں کو دیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان سے صوبہ پنجاب کا منصوبہ سر فہرست رہا۔ اس منصوبے کے تحت اب تک 2 لاکھ سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے جاری کیئے گئے اور 1 لاکھ 25ہزار خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔یہ پاکستان کی تاریخ میں 19 سال بعد اور کسی صوبائی ہاؤسنگ منصوبے کو ملنے والا پہلا عالمی اعزاز ہے، جس سے پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔ یہ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کی اس کاوش کو کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے محفوظ، سستی اور با عزت چھت کی فراہمی کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیتا ہے اور امید ظاہر کرتا ہے کہ آزاد کشمیر بھی اس ماڈل سے استفادہ ہو گا اور وزیراعظم آزاد کشمیر، ریاست آزاد جموں و کشمیر کے لیے جلد ایسے منصوبے کا اعلان کریں گے۔اللہ تعالیٰ محترمہ مریم نواز شریف کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار کی جانب سے پیش کر دہ قرارداد میں کہا گیا کہ قانون سازاسمبلی کا یہ اجلا س پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، استحکام اور دفاع کے لیے افواج پاکستان کی بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کر تا ہے۔ یہ اجلاس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں،جرات،بہا دری اور قومی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان کی سالمیت، قومی یکجہتی،امن و استحکام اور ترقی کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ معزز ایوان دفاع وطن کے لیے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، افواج پاکستان کو کامیابی و سربلندی عطا فرمائے اور وطن عزیر کو امن، خوشحالی اور ترقی کا گہوار ہ بنائے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حیثیت یا مالیاتی خودمختاری پر کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا
وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حیثیت یا مالیاتی خودمختاری پر کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا،ریاست کی حیثیت
