اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفرآباد حماد بشیر نے صبح سویرے سبزی منڈی کا وزٹ کیا۔اس دوران گراں فروشی کرنے پر متعدد ہول سیلر گرفتار کیے اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بولی کے نظام کا جائزہ لیا اور خلاف قانون دکانداران کو مہنگی اشیاء بیچنے والے منڈی مالکان کے خلاف سخت کاروائیاں کی۔سبزی فروش دکانداران کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سبزی منڈی سے مہنگی ایشیا ہول سیل پر ملتی ہیں جس وجہ سے دکانداران عوام الناس کو ریلیف نہیں دے سکتے۔اسسٹنٹ کمشنر حماد بشیر نے واضح کیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں سبزی منڈی مافیا جو مہنگائی میں اضافے کا باعث ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
