آزادجموں و کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر اظہر جتوئی ،سیکرٹری جنرل نیر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد صحافتی برادری کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کیلیے ہمیشہ سرگرم عمل رہا ہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوے میڈیا کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلیے بھرپور اقدامات کریں گے ۔سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ میڈیا اب بہت تبدیل ہو چکا ہے سوشل میڈیا نے خبر کے تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے ایسے میں ہمیں بروقت اور مصدقہ خبر کیلیے خاصی جدوجہد کرنا پڑتی ہے تاکہ لوگوں کو درست معلومات بہم پہنچائی جائیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
