آزاد جموں و کشمیر میں واٹر ریسکیو سروس کے قیام کے ترقیاتی منصوبے کے تحت مظفرآباد، میرپور، کوٹلی اور راولاکوٹ کے لیے خریدے گئے جدید واٹر ریسکیو آلات کو واٹر ریسکیو اسٹیشن گڑھی دوپٹہ کے حوالے کر دیا گیا۔یہ جدید آلات سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس محترمہ تہذیب النساء کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں حوالہ کیے گئے جبکہ تقریب میں ڈائریکٹر آپریشن سعید قریشی، ڈائریکٹر ایڈمن نعمان شفیق، اور ڈائریکٹر ریسکیو 1122 معظم ظفر سمیت دیگرآفیسران نے شرکت کی۔ان آلات کی مدد سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ جدید آلات کی دستیابی سے نہ صرف ریسکیو آپریشنز میں بہتری آئے گی بلکہ آبی حادثات کی صورت میں قیمتی جانیں بچانے کی صلاحیت بھی مزید مستحکم ہوگی۔ریسکیو 1122 کی یہ جدید کاری خطے میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جو مستقبل میں مزید بہتری اور ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
