آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر اظہر جتوئی ،سیکرٹری جنرل نیر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے ۔

آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر اظہر جتوئی ،سیکرٹری جنرل نیر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر قانون ساز اسمبلی نےاس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کیلیے اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب باڈی صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلیے بھی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی.انہوں نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر گروپ لیڈر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور ان کی ٹیم کو بھی مبارک باد دی اور کہا کہ یہ کامیابی ان کی کارکردگی کا احسن ثبوت ہے

Share This Post

More To Explore