وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ نے علم و عمل کی روشنی پھیلانے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام میں سیاسی بیداری پیدا کی اور تحریک آزادی کو ایک نئی جہت دی۔ ان کی جدوجہد کا مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا تھا جو اسلامی اقدار پر قائم ہو اور اتحاد و یگانگت کا عملی نمونہ پیش کرے۔وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ میر واعظ مولانا یوسف شاہ، مولانا شاہ انور شاہ کشمیری کے خاص تلامذہ میں سے تھے ۔میر واعظ مولانا یوسف شاہ آل جموں و کشمیر علماء اسلام کے امیر بھی رہے اور ریاست کے صدر بھی رہے۔ ان کی دینی ، مذہبی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مولانا محمد یوسف شاہ کی جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کے مشن کو آگے بڑھاتے. ہوئے آزادیِ کشمیر کی جدوجہد کو مزید مضبوط کیا جائے اور عالمی سطح پر اس کے لیے سفارتی محاذ پر کام کریں۔ انہوں نےکہا کہ حکومت آزاد کشمیر آزادیِ کشمیر کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Share This Post

More To Explore