آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے دئیے جانے والے افطار ڈنر سے بھرپور اور ولولہ انگیز خطاب کیا ،روزہ کے باوجود وزیراعظم کے خطاب نے تقریب کو گرما دیا ،منتخب بلدیاتی نمائندوں وزیراعظم کے جوشیلے خطاب پر انہیں تالیاں بجا بجا کر خراج تحسین پیش کیا ۔بلدیاتی نمائندوں نے بھی اپنے خطاب میں وزیراعظم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں ان کی کاوشوں کو سراہا ۔تقریب میں اسوقت خاص ماحول پیدا ہو گیا جب وزیراعظم وزراء حکومت کی ٹیبل سے الگ ہو کر ایک بلدیاتی نمائندے کے کہنے پر افطار پر ان کے ساتھ بیٹھ گئے اور انتہائی سادگی سے روزہ افطار کیا ۔افطار کے بعد آزادکشمیر بھر سے آنے والے بلدیاتی نمائندے وزیراعظم کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ،وزیراعظم ان میں گھل مل گئے اور ان سے حال احوال پوچھتے رہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
