وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق حقانی کے انتقال پر ان کے بھائی مولانا راشد الحق حقانی اور ان کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر مولانا پیر محمد مظہر سعید نے جامعہ حقانیہ کی دین اسلام کے لیے خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ حقانیہ علم اور تقوی کا مرکز اور پاکستان کی معروف درسگاہ ہے۔ پاکستان میں علم کی روشنی پھیلانے کیلئے جامعہ حقانیہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نےکہا مولانا عبد الحق حقانی سے لیکر مولانا سمیع الحق اور ان کے بعد مولانا حامد الحق حقانی تک تیسری نسل قربان ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ حقانیہ کا علم اور تقوی، اسکی سعادتیں پوری امت کیلئے قابل رشک ہیں۔ جامعہ حقانیہ کو اللہ نے حدود شریعت کا پابند بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت سے پیدا ہونا والا خلا پر نہیں ہو سکتا، مولانا حامد الحق ایک عظیم عالم تھے انکی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہیگی۔ وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مولانا حامد الحق حقانی سمیت دیگر شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
