ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور میئر مظفرآباد سکندر گیلانی نے دارلحکومت کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے علاوہ تجاوزات کے خاتمہ، وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔شہر کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کیلئے سابقہ نیلم پل کی بحال کیلئے بھی منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جسے عوام الناس کیلے پر کش مقام بنایا جائے گا اس کے علاوہ بیلہ نور شاہ میں ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ فراہم کی جا رہی ہے جہاں سہولیات میسر ہو گی۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام مردوں کے غسل کیلئے مجوزہ رقبہ کا ملاحظہ کیا اور رقبہ کو فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
