حکومت آزاد کشمیر نے کالج آف نرسنگ جامعہ کشمیر میں نرسنگ کورسز کے اجراء کیلئے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل سے منظوری لے لی ہے۔

حکومت آزاد کشمیر نے کالج آف نرسنگ جامعہ کشمیر میں نرسنگ کورسز کے اجراء کیلئے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل سے منظوری لے لی ہے۔حکومت آزاد کشمیر، محکمہ صحت اور پاکستان آرمی کی کاوشوں سے اب کشمیری طلبا و طالبات مظفرآباد میں نرسنگ کی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔اس سے پہلے نرسنگ کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے طلبہ کو پاکستان کے مختلف اداروں میں داخلہ لینا پڑتا تھا۔ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی جانب سے جن نرسنگ کورسز کی منظوری دی گئی ان میں GBSN اور PRNBSN شامل ہیں۔ نرسنگ کی تعلیم حاصل کرکے صحت کے شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے اور آزاد کشمیر کی حکومت کی جانب سے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Share This Post

More To Explore