چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات کے زیراہتمام شجرکاری مہم موسم بہار کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے احاطہ میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال، سیکرٹری زراعت چوہدری امتیاز احمد ، سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب خان، اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ نثار شاہین، سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید مہر علی شاہ، سابق صدر سپریم کورٹ بار راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ، طاہر عزیز ایڈووکیٹ ، ڈائریکٹر زراعت توسیع آمنہ رفیع، ناظم پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ملک محمد عامر، ناظم تحقیق ظفر جہانگیر، کنررویٹر جنگلات ملک اسد، مجتبی اعوان، ڈاکٹر محمد ذاکر، ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ ظہیر، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر مبشر سیف، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر مرتضی گیلانی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
