صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور میں نے انہیں یہ باور کروایا کہ مسئلہ کشمیر حل کروانا برطانیہ کی دوہری ذمہ داری اس لیے بھی ہے کہ برطانیہ جب برصغیر سے اپنے دو سو سالہ اقتدار کے خاتمے پر واپس گیا تو مسئلہ کشمیر حل طلب چھوڑ گیا جو کہ آج 77سال گزرنے کے باوجود بھی جوں کا توں ہے اور کشمیری عوام اقوام عالم کی توجہ کے طلبگار ہیں۔ انٹر نیشنل کمیونٹی کو یہ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔ اسی طرح میں نے اپنے دورہ امریکہ میں امریکن کانگریس کے رکن کانگریس مین تھامس شوازی (Thomas Suozzi) سے ملاقات کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی دی اور مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ میں نے امریکی گانگریس مین تھامس شوازی(Thomas Suozzi) کو آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہاں ایوان صدر مظفرآبا دمیں میرے پاس امریکی کانگریس ویمن الہان عمر (Ilhan Omar) بھی تشریف لائی تھیں، اس طرح کے دوروں سے مسئلہ کشمیر کو خاصی تقویت ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں پرنٹ و الیکٹرانک، قومی و بین الاقوامی میڈیا کی پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہیں اور آئندہ جب بھی پاک، بھارت مذاکرات ہوں تو ان میں کشمیری عوام کو بھی مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے۔ بھارت جہاں مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے وہاں پر خود بھارت میں مقیم اقلیتیں بھی مودی کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ جس سے واضح ہو تا ہے کہ بھارت دنیا کی سب بڑی جمہوریت نہیں بلکہ ایک ہندو آمریت ہے۔ اسی طرح بھارت مودی کی ہندو توا پالیسیوں پر گامزن ہے اور ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے۔ جس کے واضح اور نا قابل تردید ثبوت کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو (Justin Trudeau) نے کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش کیئے جو بھارت کو عالمی دہشت گرد ثابت کرنے کے لیے کافی تھے اور دنیا بھر میں بھارت کی ان دہشت گردانہ کارروایوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5اگست 2019 کے بعد سے بڑے پیمانے پر ڈیموگرافک تبدیلیاں شروع کر دی ہیں اور وہ ان تبدیلیوں سے مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت جان لے کہ کشمیری عوام کسی صورت بھارت کے مکروہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرے دورہ برطانیہ اور امریکہ کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور میں یہاں مظفرآباد سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری ان کی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اوور سیز کشمیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز انٹرنیشنل کمیونٹی تک پہنچانے کے لیے اپنا رول ادا کر رہے ہیں اور عالمی برادردی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت بند کروائی جائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودرادیت دیا جائے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارت کے جابرانہ اور غاصبانہ قبضے سے آزاد ہو کر رہے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
