رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ٹیم فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری۔ ٹیم فوڈ اتھارٹی نے اپر اڈہ اور طارق آباد کے مختلف دکانوں اور ڈیری شاپس کا معائنہ کیا۔ اس دوران متعدد ڈیری شاپس سے دودھ کے سیمپل اکٹھے کیے گئے، جنہیں انسٹنٹ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب میں ٹیسٹ کیا گیا۔مزید برآں، کئی دکانوں کو فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی بنا پر جرمانے عائد کیے گئے اور وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔دوران کارروائی10000/- روپے جرمانہ کی گیا ،03 نوٹسسز جاری کیے گئے اور 03 لائسنس نیو/رینیول کی ہدایات بھی دی گئیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
