وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ خورشید الحسن خورشید ایک نڈر، بے باک اور اصول پسند رہنما تھے، جو ہمیشہ حق اور سچ کی راہ پر ڈٹے رہے۔ ان کی زندگی حقیقی جمہوری سوچ کی عکاس تھی، اور انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ کشمیری عوام کو ووٹ کا حق دلانے میں کے ایچ خورشید کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سابق صدر ریاست خورشید ملت خورشید الحسن خورشید کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اطلاعات نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں جمہوری روایات کے احیاء کے لیے کے ایچ خورشید کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، کیونکہ وہ جمہوری اقدار کے امین اور کشمیری قوم کے عظیم رہنما تھے۔ ان کی جدوجہد ہمیشہ اصولوں پر مبنی رہی اور وہ کبھی ذاتی مفادات کے اسیر نہیں ہوئے۔ ان کی سیاسی بصیرت، دیانتداری اور عوامی خدمت کا جذبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کی سادگی اور اصول پسندی کا یہ عالم تھا کہ وہ اپنی صدارت کے بعد بھی عام شہری کی طرح زندگی بسر کرتے رہے۔ کشمیری عوام ہمیشہ ان کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
