نیلم(پی آئی ڈی)محکمہ آبپاشی وسمال ڈیمزنے سالخلہ میں 15 ہزارکنال سے زائد زرعی اراضی سیراب کرنے کیلئے واٹر چینل تعمیر کردیا۔

محکمہ آبپاشی وسمال ڈیمزنے سالخلہ میں 15 ہزارکنال سے زائد زرعی اراضی سیراب کرنے کیلئے واٹر چینل تعمیر کردیا۔ واٹر چینل سالخلہ کا نیسپاک کنسلٹنٹ نے محکمانہ ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ سائیٹ وزٹ کیا۔کثیر تعداد زرعی اراضی سیراب کرنے کیلئے کوہل کی تعمیر پر محکمہ آبپاشی وسمال ڈیمز کے سٹاف اورپراجیکٹ کمیونٹی کوشاباش دی گئی۔نیسپاک کنسلٹنٹ نے محکمانہ ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ سالخلہ کے کھیتوں کوسیراب کرنے کیلئے تعمیر کیا جانیوالے واٹرچینل سائیٹ کابغورمعائنہ کیا۔معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے محکمہ آبپاشی کے منصوبہ جات واٹر چینل اورڈیمزکی تعمیر وقت کاتقاضاہے۔ محکمہ آبپاشی وسمال ڈیمزاورکمیونٹی کے اشتراک سے تعمیر کیے جانیوالے واٹر چینل/ ڈیمز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے۔ واٹر چینل کی تعمیر جتنی معیاری ہوگی معاشی صورتحال اتنی بہتر ہوگی۔نیلم میں محکمہ آبپاشی وسمال ڈیمز کمیونٹی کے اشتراک سے جومنصوبہ جات تعمیر کررہاہے قابل تحسین ہیں۔ نیسپاک کنسلٹنٹ ناصر محمود کی کمیونٹی ذمہ داران سے واٹرچینل وزٹ کے موقع پر گفتگو۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی وسمال ڈیمزانجینئر گل نواز میر نے کمیونٹی کے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بنجر اراضی کوسیراب کرنے کیلئے محکمہ آبپاشی کے منصوبہ جات واٹرچینل / ڈیمز وقت کی ضرورت ہیں۔ انشاء اللہ وادی نیلم بھر میں زرعی زمینوں کوسیراب کرنے کیلئے محکمہ آبپاشی وسمال ڈیمز اورکمیونٹی اشتراک سے معیاری واٹر چینل تعمیر کیے جائیں گئے۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں معیاری واٹر چینل کی تعمیر کاسلسلہ جاری ہے۔پختہ کوہلیں تعمیر ہونے سے کسانوں کو وافر مقدار میں سیرابی پانی کھیتوں کو مہیاہوتاہے۔ٹیکنیکل ٹیم میں محکمہ آبپاشی سے رضوان احمد،غضنفر شیخ موجود تھے۔ٹیکنیکل ٹیم نے سروے (ریکارڈ)کے مطابق کنسلٹنٹ کو پیمائش اورمعیار کے حوالے سے معاونت کی۔کمیونٹی نے شدیدبرفباری کے فوراً بعد سائیٹ وزٹ پر نیسپاک کنسلٹنٹ ناصرمحمود اور محکمہ آبپاشی کی ٹیم کاشکریہ اداء کیا۔

Share This Post

More To Explore