صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر پر اپنا نمائندہ مقرر کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر پر اپنا نمائندہ مقرر کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کی راہ ہموار ہو سکے۔ پاک بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان دونوں کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔اس لئے یورپ کے ممالک انفرادی طور پر بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں کریں بالخصوص آسٹریا مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ آسٹریا کا انسانی حقوق پر بہترین ٹریک ریکارڈ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا وکی سے ملاقات میں کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر مزید کہا کہ بھارت نے 5اگست2019کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ کر دیا ہے۔ لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی کوششیں تیز کرے۔

Share This Post

More To Explore