اکونٹینٹ جنرل میرپور آفس کے سینئر آڈیٹر محمد حنیف اپنی 40سالہ سروس کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ سینئر آڈیٹر محمد حنیف نے اپنی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں محکمہ کے آفیسران اور ملازمین کے لیے ایک پرتکلف ظہرانہ دیا۔جس میں ایڈیشنل اکونٹینٹ جنرل چوہدری محمد منیر حسین،ڈسٹرکٹ اکونٹس آفیسر میرپور مظہر حسین گردیزی،ڈائریکٹر میاں محمد بخش لائبریری پروفیسر عبدالرزاق،سابق ڈائریکٹر جنرل راجہ محمد علیم خان،سابق ایڈیشنل ا کونٹینٹ جنرل محمد رفیق خان،سابق ڈپٹی اکونٹینٹ جنرل راجہ لیاقت علی خان،سابق اکونٹس آفیسر عبدالقیوم،سینئر آڈیٹر ز خلیل احمد،روحیل قریشی،محمد رفیق،محمد شہپال،نعیم رضا،شاہد نسیم،سابق سینئر آڈیٹرز،منور حسین کھوکھر،شیخ شاہد اقبال،پرویز اقبال علاوہ جملہ ملازمین کی بڑی تعداد موجو د تھی۔۔قبل ازیں ریٹائرمنٹ کی تقریب کے لیے سینئر آڈیٹر محمد حنیف پہنچے تو ان کا والہانہ پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں ہار پہنائے گے۔اس موقع پر محکمہ کے آفیسران اور ملازمین نے سینٹر آڈیٹر محمد حنیف کی سروس کے دوران بہترین خدمات دینے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی محکمہ کے لیے دی جانیوالی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر آڈیٹر محمد حنیف نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ساری سروس اس ادارہ میں گزاری۔ کسی کے آنے یا چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا میری دعا ہے کہ یہ ادارہ دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرئے انھوں نے کہاکہ بطور انسان اگر میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذورت خواہ ہوں۔آخر میں سینٹر آڈیٹر نے جملہ آفیسران اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
