چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملاقات۔ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو۔ دوطرفہ تعاون اور عدلیہ کے نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے جمعہ کے روز چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں ملک کے سب سے بڑے جوڈیشل اور آئینی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو 10 مئی 2025 کو مظفرآباد میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت بھی دی۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بتایا کہ یہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس قانونی ماہرین، ملک بھر کے ججز ، وکلاء اور اسکالرز کے تجربات سے استعفادہ کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں ممد ومعاون ثابت ہو گی۔ کانفرنس میں اہم قانونی اور عدالتی کے مسائل پر بات چیت ہوگی۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقدہ کانفرنس میں آزاد کشمیر کی عدلیہ کی نمایاں خصوصیات، تعمیروترقی اور سیاحت کے حوالہ سے موضوعات زیر بحث آئیں گے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر اور اس سے متعلق بین الاقوامی قوانین پر بھی بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے جسٹس یحیی آفریدی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
