آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے ۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے ۔اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ جلد یا بدیر بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر خالی کرنا پڑے گا اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ اور جابرانہ قبضہ ختم کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں جھول جھونک رہا ہے مگر اسے اس میں ناکامی ہوگی ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی جو خصوصی حیثیت ختم کی کشمیریوں نے اسے مسترد کر دیا ، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ماورائے قانون ہلاکتوں اور گمشدگیوں میں ملوث ہے اس نے مقبوضہ کشمیر کو ایک ہلاکت خیز خطہ بنا رکھا ہے جہاں کسی کی بھی جان محفوظ نہیں ہے ۔وزیراعظم۔نے کہا کہ آزادکشمیر ہر قسم کی شہری آزادیوں کا حامل ہے جہاں لوگوں کو تمام شہری سہولتیں میسر ہیں اور ان پر کسی قسم کی قدغن نہیں ہے ،پاک فوج کشمیریوں کی محافظ فوج ہے جبکہ بھارتی فوج کشمیریوں کی قاتل فوج ہے ۔انہوں نے کہا کیا جے شنکر یہ بتانا پسند کریں گے کہ پشن پورہ میں بھارتی فوج نے کیا کیا تھا ایسے اندوہناک واقعات کشمیریوں کے ذہنوں سے کبھی محو نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو سکتا ہے اسی سے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔

Share This Post

More To Explore