صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین امہ کے مسئلے ہیں اور او آئی سی فسلطین اور کشمیر کے مسئلے حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین امہ کے مسئلے ہیں اور او آئی سی فسلطین اور کشمیر کے مسئلے حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں اب بھی موثر ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں تو یہ مذاکرات سہ فریقی ہونے چاہیے اور اس میں کشمیری عوام کو بھی مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے۔ کیونکہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہیں۔او آئی سی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کی مذمت کرتے ہوئے اصولی موقف اپنایا ہے لیکن اب بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں پرظلم و جبر اور اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر مزید موثر انداز میں کشمیر ی اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز اُٹھائی جائے۔کیونکہ بھارت اور اسرائیل کا باہمی گٹھ جوڑ ہے اور دونوں کے توسیع پسندانہ عزائم ہیں۔ لہذا اُمہ مسئلہ کشمیر اورمسئلہ فلسطین حل کرانے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ جبکہ اسلامی ممالک انفرادی طور پر بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریشہ دوانیوں اور فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ ہم او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے اور مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم و بربریت بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں اپنی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ترکی، ایران،ترکش سائپرس، آذربائیجان، تاجکستان، سوڈان، بحرین، لیبیا، افغانستان، ازبکستان، کویت، انڈونیشیاء، شام، نائیجریا، کرغستان، بنگلہ دیش،عراق، ملائشیاء، لبنان، صومالیہ، برونائی دارالسلام اور ترکمانستان کے سفیروں اور سفارتکاروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر افطار ڈنر میں ناروئے کے سفیر پر البرٹ الساس، آسٹریاکی سفیراینڈریا وکی نے بھی رمضان المبارک سے یکجہتی کے لئے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں تعینات اسلامی ممالک کے سفیروں کومقبوضہ کشمیر کی05اگست 2019سے لے کر اب تک کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور اسلامی ممالک کے سفیروں کو بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ کر دیا ہے اور کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر میں ایک مشکل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بالخصوص اُمہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے اپنا رول ادا کریں۔ اسلامی ممالک کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیری عوام اور مسئلہ فلسطین صرف فلسطینی عوام کا ہی نہیں بلکہ اُمہ کے بھی مسئلے ہیں۔ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کر کے اُن کو شہید کر رہا ہے اورمقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض افواج کی طرف سے مسلمانوں پر ظلم و جبر کیا جاتا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے اور بچوں اور خواتین کی پیلٹ گن سے بینائی چھینی جاتی ہے اور نوجوانوں اور حریت قیادت کو پابند سلاسل کیا جاتا ہے اور مسلمانوں کو اُن کی مذہبی آزادی نہیں دی جاتی۔ تو ایسے میں مسلم اُمہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کو اُس کے مذموم عزائم سے روکے اور کشمیری عوام کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اُمہ کو چاہیے بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے خلاف اجتماعی طور پر آواز بلند کریں اور بھارت، اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اُمہ اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر افطار ڈنر میں شریک اسلامی ممالک کے سفیروں نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مسئلہ کشمیر پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

Share This Post

More To Explore