ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی احکامات پر ضلع کے تمام ان انٹری پوائنٹ کو خوبصورت بنایا جائے گا ا

میرپور (پی آئی ڈی) 15جنوری 2023
ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی احکامات پر ضلع کے تمام ان انٹری پوائنٹ کو خوبصورت بنایا جائے گا انٹری پوائنٹ پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے بڑے بڑے قومی پرچم ہیوی پول پر لگائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں بیوٹی فیکشن آف منگلا انٹری پوائنٹ کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈائریکٹر ورکس منگلا ڈیم ہا ؤ سنگ اتھارٹی انجینئر انعام الحق ہوں گے جبکہ کمیٹی میں ایم ڈی اے،بلڈنگ،ہائی وے اور بلدیہ کے انجینئرز شامل ہوں گے۔اس بات کا فیصلہ یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں مختلف اداروں کے افسران کے اجلاس میں کیا گیا ہے اجلاس میں ڈی جی ایم ڈی اے عبدالقیوم مغل، ڈائریکٹر ورکس منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری انعام الحق، ڈائریکٹر ورکس ایم ڈی اے چوہدری ارشد حسین،چیف آفیسر ضلع کونسل اشفاق احمد نور،،افسر مال تنویر السلام،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب،ایکسین برقیات شوکت سرفراز عباسی،ایکسین بلدیہ شاہزیب کرامت، انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں منگلا انٹری پوائنٹ پر  70 70فٹ اونچے پول نصب کیے جائیں گے جن پر آزادکشمیر اور پاکستان کے قومی پرچم نصب کیے جائیں گے اس طرح منگلا انٹری پوائنٹ کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے جگہ،پول اور ڈیزائنگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ یہ کام 05فروری سے قبل مکمل کیا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore