آزادجموں وکشمیرمیں شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ طور پر آغاز ہوگیا۔ شجرکاری مہم 45 روز تک جاری رہیگی جس میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایات کی روشنی میں ہر جگہ پودے لگائے جائیں گے ۔

آزادجموں وکشمیرمیں شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ طور پر آغاز ہوگیا۔ شجرکاری مہم 45 روز تک جاری رہیگی جس میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایات کی روشنی میں ہر جگہ پودے لگائے جائیں گے ۔ شجرکاری مہم کا آغاز دارلحکومت مظفرآباد میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے فاریسٹ کمپلیکس ٹنڈالی میں پودا لگا کر کیا جبکہ جمعرات کے روز آزادکشمیر کے تمام ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز سمیت سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں پودے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ محکمہ تعلیم سکولز ، محکمہ ہائر ایجوکیشن ، خوراک، زراعت، لائیو سٹاک ، اطلاعات ، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ، شاہرات ، سیاحت سمیت تمام محکمہ جات کی جانب سے قومی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں ۔ شجرکاری کے ساتھ شجرپروری پر بھی توجہ دی جائے ۔

Share This Post

More To Explore