رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورد و نوش کی پڑتال کی مہم جاری.

رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورد و نوش کی پڑتال کی مہم جاری.آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبدالحمید کیانی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر کی زیر نگرانیی ٹیم فوڈ اتھارٹی راجہ حنیف قیوم AFSO،کبیر احمد. AFSO ،عابد زرینAFSO ،ضیاء جاوید AFSO نے کوہالہ چیک پوسٹ پر ناکہ لگا کر مختلف فوڈ ڈیلیوری وہیکلزکی چیکنگ کی ۔دوران پڑتال ناقص غیر معیاری آئل،گھی،پاپڑ ،انڈے،گوشت ،فش،اور دیگر اشیاء خوردونوش کی بھاری مقداد ضبط کرتے ہوئے گاڑی مالکان کو جرمانے کیےگئے ۔ اور موقع پر اشیاء کو تلف کر دیا ۔فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی۔ فوڈ اتھارٹی عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمظفرآبادابراراحمدمیرکاکہناتھاکہ عوام الناس فوڈاتھارٹی کےنمبر1280 پرشکایات درج کراسکتی ہے۔

Share This Post

More To Explore