چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان و انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار گولڈن جوبلی جوڈیشل کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سےملاقات کی۔ ملاقات میں سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے۔ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پانچ دہائیوں پر محیط عدالتی خدمات اور آئین کی حکمرانی کے لئے مزید اقدامات کے پہلو پر روشنی ڈالی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
