ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعمران عباس نقوی ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرابرار احمد میر،فوڈ انالسٹ انیلہ عباسی نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمرا ہ مختلف بازاروں میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے کھانے پینے کی اشیاء کے میعار کو چیک کیا۔رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کو برقرار رکھنے اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق عوام الناس کو غذا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے انسٹنٹ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے مشروبات، تیل بناسپتی،مٹھائی اور پانی وغیرہ کے معیار کو جانچا۔ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمظفرآبادابراراحمدمیرکاکہناتھاکہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی کے نمبر 1280پر رابطہ کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
