آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے وزیر شاہرات و تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق کے ہمراہ اے جے کے میڈیکل کالج کی نئی تعمیر ہونیوالی بلڈنگ کا معائنہ کیا۔

آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے وزیر شاہرات و تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق کے ہمراہ اے جے کے میڈیکل کالج کی نئی تعمیر ہونیوالی بلڈنگ کا معائنہ کیا۔ اے جے کے میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج اور متعلقہ چیف انجینئر نے انہیں بریفنگ دی۔ موسٹ سینئر وزیر نے کالج کی عمارت کا بقیہ کام ایک مہینے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ جلد از جلد میڈیکل کالج کو شفٹ کیا جاسکے۔

Share This Post

More To Explore