چیف جسٹس عدالت العظمی آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید نے سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے خصوصی ڈاکومنٹری بارے چیف جسٹس کو بریفنگ دی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی اب تک کے اقدامات پر چیف جسٹس کو بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے اب تک کے اقدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
