وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ اللہ رب العالمین نے رمضان المبارک کو برکتوں، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ذریعہ بنایا۔ احترام رمضان سب پر لازم ہے، رمضان المبارک کا تقاضا ہے کہ ہر ایک کو دوسروں کی مشکلات کو کم کرنے اور آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ گراں فروشوں اور ملاوٹ کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ شہری گراں فروشی اور ملاوٹ کے خلاف متعلقہ مجسٹریٹ کو لازمی شکایت کریں۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کا مہینہ عبادت، صبر، ہمدردی اور اللہ کی رضا کے حصول کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ رمضان کےمہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت، دعا، تلاوتِ قرآن اور صدقہ و خیرات کریں تاکہ ہم اللہ کی رضا اور مغفرت حاصل کر سکیں۔مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہمیں صبر، شکر، تقویٰ اور غریبوں کے ساتھ ہمدردی سکھاتا ہے۔ یہ اللہ کی قربت اور رحمت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نےکہا کہ ماہ صیام جہاں انفرادی اصلاح، تزکیہ نفس اور عبادت کا تقاضا کرتا ہے وہیں خلق خدا سے محبت، ہمدردی اور خیر خواہی کا بھی متقاضی ہے اور سب سے بڑی خیر خواہی تو یہی ہے کہ انسانیت اپنے خالق کائنات کے بتائے ہوئے طریقہ زندگی کو نہ صرف خود اختیار کرے بلکہ دوسروں کو بھی بندگی کے راستہ پر لگایا جائے تاکہ وہ اپنے نفس کی بندگی کے بجائے اللہ رب العزت کے احکامات کے مطابق اپنی پوری زندگی گزار سکیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
