چیف جسٹس عدالت العظمیٰ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے عدالت العظمیٰ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا۔سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چیف چیف جسٹس عدالت العظمی راجہ سعید اکرم خان نے شعبہ آئی ٹی کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے شعبہ آئی ٹی کے قیام کو خوش آئند قرادیتے ہوئے ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے عین مطابق عدالت العظمیٰ میں سرویلنس کے نظام کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
