آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی معائنہ مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کے دوران جدید انسٹنٹ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری وینز کو استعمال کرتے ہوئے مختلف فوڈ بزنس آپریٹرز (FBOs) کا معائنہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعمران عباس نقوی ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سردار محمد ثاقب،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرابرار احمد میر، فوڈانالسٹ جلیل احمد اورقاضی شفیق نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمرا ہ مختلف بازاروں میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے کھانے کے تیل کا معائنہ،پانی کے معیار کو چیک کیا۔ افطار کے وقت استعمال ہونے والی خوراک جیسے پکوڑے، سموسے، جلیبی، چنا چاٹ، دہی بھلے وغیرہ کے معیارات کا جائزہ لیا گیا۔کھانے کے تیل کا معائنہ TPC (Total Polar Compounds) آئل ٹیسٹو میٹر کے ذریعے کیا گیا تاکہ ناقص اور زائد المیعاد تیل کی نشاندہی کی جا سکے۔پانی کے معیار کو جانچنے کے لیے TDS (Total Dissolved Solids) میٹر استعمال کیا گیا تاکہ پانی میں مضر صحت ذرات کی موجودگی کی جانچ کی جا سکے۔ٹیم نے متعدد دکانوں پر حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی وارننگ جاری کی۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے معائنے کے دوران مختلف FBOs کو معیاری خوراک کی فراہمی کے متعلق آگاہی فراہم کی اوردکانداروں کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ٹیم نے کہا کہ مستقبل میں بھی مزید سخت مانیٹرنگ اور انسٹنٹ فوڈ ٹیسٹنگ کے ذریعے اشیائے خور و نوش کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مستقل بنیادوں پر معائنے کیے جائیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
