وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گراں فروشی اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایات کر دیں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گراں فروشی اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایات کر دیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ مزید برآں، فوڈ ٹیسٹنگ لیبز کو متحرک کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی صحت سے کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کے مغائر کام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

Share This Post

More To Explore