مٹن مارکیٹ مظفرآباد کے تاجران نے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن سے ملاقات کی۔ ترجمان کمشنرمظفرآباد ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محمد حفیظ میر صدر، سید یاسر شاہ جنرل سیکرٹری، ذکیر عباسی، راجہ صابر، محمد عارف، مشتاق عباسی، محمد اقبال عباسی کی قیادت میں کمشنرمظفرآباد ڈویژن سے ملاقات کی اور سرکاری انراخ پرگوشت کے فروخت میں درپیش مسائل سے کمشنر مظفرآباد ڈویژن کو آگاہ کیا۔ تاجران کا ا ظہارتھا کہ مظفرآباد میں مقامی طور پر مویشی منڈی نہ ہونے کے باعث انہیں جانور مانسہرہ / پنجاب سے خرید کر لانے پڑتے ہیں، جس کے باعث سرکاری انراخ پر گوشت کی فروخت میں تاجران کو جائزمنافع نہیں ملتا۔ کمشنر مظفرآباد نے تاجران کے موقف کی سماعت کرتے ہوئے واضع کیا کہ رمضان المبارک کی آمد ہوچکی ہے۔ جملہ تاجربرادری احترام رمضان میں گوشت سمیت جملہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کر کے معاشہر میں مثبت پیغام جاری کرے۔ اس مرحلہ پر گوشت کے انراخ میں اضافہ ممکن نہ ہے، کمشنر نے مٹن مارکیٹ کے تاجروں پر زور دیا کہ انتظامیہ اور تاجر مل کر سرکاری ا نراخ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ کمشنر سے ملاقات کے بعد مٹن مارکیٹ کے تاجروں نے جاریہ ہڑتال ختم کرتے ہوئے کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ سرکاری انراخ کے مطابق گوشت کی فراہمی/ فروخت کریں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد سید عمران عباس نقوی اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی سید غلام محی الدین گیلانی بھی موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
