وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے فوڈ اتھارٹی آزاد جموں وکشمیر کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوئی، وزیراعظم آزادکشمیر نے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم نے بریفنگ دی، سیکرٹری خوراک نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق تینوں ڈویژنز کے لیے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز تیار کی گئی ہے، موبائل فون ٹیسٹنگ لیبز میں دودھ، مصالحہ جات، تیل، پانی کے معیار کو چیک کر سکے گی، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یکم رمضان المبارک سے ملاوٹ اور گراں فروشی کے خلاف بھرپور مہم شروع کی جائے اور عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعائت نہ برتی جائے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم، وزراء حکومت میاں عبدالوحید، دیوان علی خان چغتائی، پروفیسر تقدیس گیلانی، ظفر اقبال ملک، سردار جاوید ایوب، اکمل حسین سرگالہ، اظہر صادق، عاصم شریف بٹ، مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی، احمد صغیر، سیکرٹریز حکومت، سمیت سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
