وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق ناسازی طبیعت کے بعد روبہ صحت ہوتے ہی دارالحکومت مظفر آباد پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مصروف دن گزارا۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق ناسازی طبیعت کے بعد روبہ صحت ہوتے ہی دارالحکومت مظفر آباد پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مصروف دن گزارا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے جمعہ کی نماز سے قبل مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں، جن میں نو منتخب وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی کی سربراہی میں ایک وفد بھی شامل تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، کیونکہ مثبت اور تعمیری صحافت ہی حقیقی تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔بعد ازاں وزیراعظم آزاد کشمیر نے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، جس میں تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت دی کہ ترقیاتی عمل کو تیز، معیاری اور مؤثر بنایا جائے، اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام دستیاب وسائل عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے۔اس کے علاؤہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت آزاد کشمیر میں قومی شجرکاری مہم کے حوالے سے بھی ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر جنگلات محمد اکمل سرگالہ اور سیکرٹری جنگلات عنصر یعقوب سمیت دیگر حکام شریک تھے۔ سیکرٹری جنگلات نے شجرکاری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے اس سال قومی شجر مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر میں ترقیاتی اور ماحولیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Share This Post

More To Explore