وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے نو منتخب وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی کی ملاقات ، سابق صدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ, طارق نقاش, سینئر صحافی محمد اسلم میر اور فاروق مغل بھی شامل تھے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اس نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں ، پریس فاؤنڈیشن کو فعال بنانے کے لئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی ایکٹ میں ضرورت کے تحت ترامیم کرنا ہوں گی اس نظام کو مضبوط بنانے کے لئے صحافیوں کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مثبت صحافت سے ہی حقیقی تبدیلی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں ، صحافیوں کی فلاح کے لیے حکومت تمام دستیاب کو بروئے کار لائے گی ۔ حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھا کر ریونیو کولیکشن کو بہتر بنایا ہے، عوام کی فلاح کے لیے میگا پراجیکٹس پر کام شروع کرویا ، میرٹ کو فوقیت دی ، صحت اور تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن کے بعد برادی ازم اور علاقائی تعصب کو رد کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانا ہوں گے ، مراعات کا خاتمہ کرکے بچت سکیم کو ترجیح اول بنایا ہے ، آٹا اور بجلی پر سبسڈی کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی انھوں نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ سے کروڑوں کی بچت کی ۔ انھوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت کے قیام کا مقصد تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ، موجودہ حکومت نے تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح اول بنا رکھا ہے ، نظام بدلنے والی ایک ہی ذات ہے اور جب قدرت کوئی نظام تبدیل کرنا چاہتی ہے تو وہ ایسے لوگوں کا انتخاب کرتی ہے جو عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں اور اپنی ذات اپنے پیٹ اور اپنے گھر کے بجائے عوامی فلاح اور ترقی پر یقین رکھتے ہوں میں نے کوشش کی ہے کہ فرسودہ نظام کو بدل دیں اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے قانون سازی کی جائے تاکہ مستقبل میں شفافیت کا عمل جاری رہ سکے مستقبل میں آنے والی کوئی حکومت اس نظام کو نوٹیفکیشن کے ذریعے تبدیل نہیں کر سکے گی تا ہم اگر اسمبلی کی اکثریت شفافیت پر یقین نہ رکھتی ہو تو اس کا اختیار ائین میں دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں اور ارکان اسمبلی اگر شفافیت پر یقین نہ رکھتے تو ریاست کا نظام بہتر نہیں ہو سکتا تھا میری اسمبلی نے اتنی بہترین قانون سازی کی ہے جس سے جس سے نظام میں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام وسائل آزاد کشمیر کے عوام کے لیے ہیں اور میں کوشش کروں گا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
