حکومتی ہدایات کی روشنی میں مستحق و نادار مریضوں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں تشکیل شدہ کمیٹی نے 09 مستحق مریضوں کے علاج کے لیے – /55,45,000(پچپن لاکھ پینتالیس ہزار روپے) کی منظوری جاری کر دی۔

حکومتی ہدایات کی روشنی میں مستحق و نادار مریضوں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں تشکیل شدہ کمیٹی نے 09 مستحق مریضوں کے علاج کے لیے – /55,45,000(پچپن لاکھ پینتالیس ہزار روپے) کی منظوری جاری کر دی۔ سیکرٹری زکوۃ و عشر ارشاد احمد قریشی کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایڈ منسٹر یٹر ز کوۃ و عشر، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال و دیگر آفیسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں 09 مستحق مریضوں کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں۔ /55,45,000 (پچپن لاکھ پینتالیس ہزار) روپے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے موصول ہونے والے کیسز کا جائزہ لینے کے بعد فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی جو کہ آئندہ سوموار مورخہ 03 مارچ 2025 تک مریضوں کے علاج کے لیے فراہم کر دی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے حال ہی میں زکوۃ منافع فنڈ سے نادار و مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کے پروگرام کو بحال کرتے ہوئے مالی امداد کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیسز کی منظوری کے طریقہ کار کو مزید سہل اور تیز بنا دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ہر پانچ نئے کیسز موصول ہونے پر فوری اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جبکہ ایمر جنسی کیسز کو فوری ترجیح دی جائے گی تا کہ حکومتی ترجیحات کے مطابق مستحق افراد کو بر وقت مدد فراہم کی جاسکے۔

Share This Post

More To Explore