محکمہ خوراک کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ڈائر یکٹر خوراک عبد الحمید کیانی کی ہدایت پر ڈپو چناری ضلع جہلم ویلی کے ایک ڈیلر مختیار اعوان کی دوکان کو موصولہ شکایات کی روشنی میں چیک کیا گیا۔ دوران پڑتال پایا گیا کہ مورخہ 25 فروری 2025 کو ڈیلر مذکور کو منسلکہ آبادی موضع گڑ تھا مہ کی عوام کیلئے 40 بیگ آٹا فراہم کیا گیا تھا جسے ڈیلر مذکور منسلکہ آبادی کو ہی فراہم کرنے کا پابند تھا لیکن ڈیلر نے خلاف ضابطہ اس آٹا سے رمضان پیکج کے نام پر پیکٹس تیار کر لئے سرکاری آٹا کی فراہمی پر حکومت کثیر سبسڈی برداشت کرتی ہے تا کہ اسے بلا تخصیص عوام الناس کو فراہم کیا جا سکے۔ کسی بھی علاقہ کی آبادی کو آٹا سے محروم کرتے ہوئے کسی پیکج کے نام پر فراہم / فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے ڈیلر مختیار اعوان منسلکہ ڈپو چناری کا لائسنس ڈیلر شپ محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف وزری اور منسلکہ آبادی کو آٹا مہیا نہ کرنے کی وجہ میں معطل کرتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جو بعد از تحقیقات رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید کار روائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈائر یکٹر خوراک نے واضح کیا کہ سرکاری آٹا کسی بھی ادارے پیکج یاباالخصوص افراد کیلئے نہیں ہے بلکہ بلا تخصیص عوام الناس کیلئے ہے جو بمطابق ایلوکیشن فراہم کیا جاتا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
