آزادجموں وکشمیر کے شعبہ ماس کمیونیکیشن و میڈیا سوسائٹی کے زیراہتمام محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کے تعاون سے پی آئی ڈی کمپلیکس میں منعقدہ دو روزہ ـ’’سوشل میڈیا پروڈکشن اینڈ نریٹیوبلڈنگ‘‘ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ۔ ورکشاپ کے آخری روز وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی اور مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی نے آخری دوسیشنز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ورکشاپ میں ناظم تعلقات عامہ راجہ امجدحسین منہاس، جامعہ کشمیر میں شعبہ ماس کمیونیکیشن کی سربراہ ڈاکٹرشاہدہ خلیق ، ڈائریکٹراطلاعات محمد بشیر مرزا ، سینئر صحافی طارق نقاش ، محکمہ اطلاعات کے افسران خضر حیات اور راجہ عبدالباسط نے خطاب کیا۔
وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے ورکشاپ میں شرکاء کے سوالوں کے جواب اور اپنے خطاب میں کہاکہ جدید صحافت کے تقاضوں کو سمجھنا ہوگا ، ہمیں نظریہ کی آبیاری کے لیے کام کرنا ہے ، نوجوان نسل بدگمانی پیدا کرنے والوں سے دور رہے ، ہمیں پاکستان کے عوام کے ساتھ تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے ، مسلح افواج پاکستان ایل و سی پر ہمارے تحفظ کے لیے سینہ سپر ہیں ، دشمن نوجوان نسل کی فکر کو پامال کرنے کی سازش میں سرگرداں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کوتاہی کی تو دشمن اس سے فائدہ اٹھا لے گا ، ہمارے سامنے شام فلسطین اور لبنان کی مثالیں بھی موجود ہیں، طلبہ سکلز کو بہتر بنانے کے لیے لگن کے ساتھ کام کریں ، خبر کی تصدیق لازم ہے یہ ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے کہ خبر کی تصدیق کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سیکھنے کا عمل جاری رہنا چاہیے ، اسی سے بہتری ممکن ہوگی ۔ ڈیجیٹل میڈیا کے کردار کو سمجھنا ہوگا ، تعلیم اور تربیت میں فرق ہے ، تعلیم کے ساتھ تربیت ناگزیر ہے، تربیت ذہنی ، فکری اور نظریاتی طور پر پرکھتی ہے ، معاشرے میں درست تربیت نہ ہونے کی وجہ سے انارکی پھیلتی ہے ، انارکی کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملکی دفاع کے لیے انگنت قربانیاں دے رہی ہے ، سوچ و فکر کو ساتھ لے کر چلنا ہے، جھوٹ اور انتشار کو رد کرنا ہے ، طلبہ اپنی کریڈبیلٹی کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کریں ۔ خبر سے معاشرہ سنور بھی سکتا ہے اور فساد بھرپا بھی ہوسکتا ہے ۔دیوان علی خان چغتائی کا کہناتھا کہ جامعہ آزاد جموں و کشمیر کے شعبہ صحافت کا طلبہ کی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ورکشاپ کا نعقاد احسن اقدام ہے ، یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر شعبہ صحافت روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ ہمیں جھوٹ اور سچ میں فرق کرنا ہوگا ، کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پرمنتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، یقین واثق ہے طلبہ اس ورکشاپ سے مثبت پیغام لے کر جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تعلیم کے شعبہ میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے ۔
مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی حساسیت کو سمجھنا ہوگا ،ہم نے موجودہ وقت کے بدلتے دھاروں کے مطابق خود کو بدلنا ہے ، جدت کو اپنانا اور ڈیجیٹیلائزیشن کو فوکیت دینی ہے ، مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں گے تو بہتری ممکن ہوسکے گی ، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کےمحرکات کو روکنے کی ضرورت ہے ، عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچانے کے لیے ذہنی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے کام کرنا ہوگا ۔محترمہ نثارہ عباسی نے کہاکہ بلاوجہ کی تہمت اور بہتان تراشی کی دین اسلام سخت ممانعت کرتا ہے ، اسلام فکر انگیز دین ہے ہمیں خود احتسابی کی طرف جانا چاہیے ، سوشل میڈیا پر پوسٹس اور کمنٹس کے لیے دوسروں کی عزتوں کو اچھالا جاتا ہے جو کہ انتہائی برا فعل ہے ۔مشیر حکومت کاکہناتھاکہ ایسی ورکشاپ کا انعقاد احسن قدم ہے ، نسل نو کے بہترین مستقبل کے لیے حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ، نوجوان نسل مستقبل کے مسائل سے آگاہ ہے ۔ مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی نے کہا کہ مثبت طرز عمل کو پروان چڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو چیلنجز کا سامنا رہتا ہے ، میری کوشش ہے کہ سیاست میں خواتین کے کردار کو مزید فعال کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے ،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد منہاس نے کہا کہ سوشل میڈیا سے صحافت کی دنیا میں انقلاب بھرپا ہوا ہے، ڈیجیٹل دور میں ہمیں ذمہ دار صحافت کو ترجیح بنانا ہوگا ، ذہن سازی کے لیے کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ، کم پڑھے لکھے لوگ پروپیگنڈے کا شکار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحافت سے منسلک طلبہ کی تربیت کے لیے ٹریننگز کا بندوبست یقینی بنائیں گے، اس ورکشاپ کا مقصد مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے تاکہ مسقتبل کے صحافی یا میڈیا پرسنز درست سمت میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی مفاد کو ترجیح اول بنانا ذمہ دار شہری کی پہچان ہے ، طلبہ پروپیگنڈہ صحافت سے بچیں اور مثبت و تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں ۔ ورکشاپ سے خطاب میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی شعبہ صحافت ڈاکٹر شاہدہ خلیق نے کہا کہ صحافت کے سٹوڈنٹس اس ریاست کے فرنٹ فیس ہیں ، ڈیجیٹلائزیشن کو سمجھنا ہوگا ، اسی بدولت حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔شعبہ صحافت سے منسلک طلباء کی ذہنی آبیاری کے لیے اقدامات وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ورکشاپ کے انعقاد میں تعاون پر پی آئی ڈی کے تعاون پرشکرگزار ہیں ، مستقبل میں بھی محکمہ اطلاعات کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھائیں گے ۔ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں سینئر صحافی طارق نقاش نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے زمانے میں ذمہ داریوں میں آضافہ ہوچکا ہے ، طلبہ کے سیکھنے کا عمل جاری رکھنا چاہیے ، طلبہ سکلز کو بہتر بنانے کے لیے اپنی توانائیوں کو درست سمت میں بروئے کار لائیں ، پروپیگنڈہ صحافت سے بچیں ، انتشاری صحافت خرابی کا رستہ ہے ، ڈیجیٹلائزیشن کا عمل صحافت کے تقاضے بدل چکا ہے ، ذمہ دار صحافت ہی معاشرے کی بہتری کے لیے معاون ثابت ہوسکتی ہے ، طلباء طالبات محنت و لگن سے کام کریں اور حقیقی ترقی کے لیے اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کریں اسی بدولت ہی حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ۔طارق نقاش نے کہاکہ ایسی ورکشاپ کا انعقاد احسن اقدام ہے ۔ورکشاپ کے اختتام پر وزیرتعلیم سکولزدیوان علی خان چغتائی، مشیرحکومت محترمہ نثارہ عباسی ، اظم تعلقات عامہ راجہ امجدحسین منہاس، جامعہ کشمیر میں شعبہ ماس کمیونیکیشن کی سربراہ ڈاکٹرشاہدہ خلیق ، ڈائریکٹراطلاعات محمد بشیر مرزا ، سینئر صحافی طارق نقاش نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے ۔

