آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں بہت جامع اور مدلل خطاب کیا ،وزیر اطلاعات نے قرآن پاک ،احادیث مبارکہ سے حوالہ جات دئیے اور جدید علمی مباحث پر بھی روشنی ڈالی ۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں بہت جامع اور مدلل خطاب کیا ،وزیر اطلاعات نے قرآن پاک ،احادیث مبارکہ سے حوالہ جات دئیے اور جدید علمی مباحث پر بھی روشنی ڈالی ۔انہوں نے نوجوان ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ خود کو دین سے جوڑیں دین آپ کو آگے بڑھنے سے نہیں روکتا ۔وائٹ کوٹ تقریب کے شرکاء نے وزیر اطلاعات کے جامع خطاب کو توجہ سے سنا اور پرجوش انداز میں تالیاں بجا بجا کر انہیں داد تحسین پیش کیا ۔اس سے پہلے جب وزیر اطلاعات وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پہنچے تو کالج کے چییرمین پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید میاں ،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل(ر) محمد احمد ہلال امتیاز ملٹری ،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بریگیڈئر (ر) سید گلزار علی بخآری ستارہ امتیاز ملٹری کے علاؤہ فیکلٹی ممبران اور میڈیکل طلباء نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے گئے

Share This Post

More To Explore