وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر آزادخطہ کے عوام کا معیارزندگی بلند کرنے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر آزادخطہ کے عوام کا معیارزندگی بلند کرنے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔تحریک آزادی کشمیر حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے لیے ہر حد تک جائیں گے ۔ اقوام متحدہ کا قانون کشمیریوں کو اپنے حق کیلئے جدوجہد کی اجازت دیتا ہے ، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اپنا حق لینے سے نہیں روک سکتی ۔ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کی بدترین توہین کی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کو ناقابل تصور مظالم کا نشانہ بنایاگیاہے۔۔ 23فروری 1991کو کنن پوش پورہ میں اجتماعی آبرو ریزی کا سانحہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت کا ایک خوفناک واقعہ ہے جہاں ضلع کپواڑہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران فوجیوں نے 100کے قریب خواتین کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔کنن پوش پورہ سانحے کے متاثرین 34سال گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بھارت کے عزائم دنیا میں بے نقاب ہونا شروع ہوئے ہیں ، بھارت اس خطے میں دہشتگردی کا ماسٹرمائنڈ ہے جس کے عزائم اور انتہا پسندانہ سوچ ساری دنیا کے لیے خطرہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر اور خطہ کے عوام کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریگی۔

Share This Post

More To Explore