ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیرصدارت ان کے آفس چیمبرمیں ڈسٹرکٹ کوٰآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیرصدارت ان کے آفس چیمبرمیں ڈسٹرکٹ کوٰآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی آفیسران‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد‘ سب ڈویژنل مجسٹریٹس‘ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے آفیسران نے شرکت کی۔مختلف محکمہ جات کے اجلاس میں ضلعی آفیسران نے ضلع ہذا میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات‘سرکاری /ایوارڈ شدہ اراضیات‘ غیرمعیاری اشیاء خورونوش‘ پرائیس کنٹرول‘ بدوں روٹ پرمٹ چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی‘ غیرقانونی آتش گیرمادہ کی نقل و حمل کی روک تھام‘ صحت سہولیات و جعلی ادویات کی روک تھام‘ بجلی بلات کی ادائیگی‘ چوری و لوڈشیڈنگ‘ سیاحت کے فروغ کے سلسلہ میں اقدامات‘ مظفرآباد شہر کی صفائی ستھرائی / تہذین و آرائش‘ آفات سماوی‘ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے اقدامات‘فاریسٹ فائر‘ لکڑی کی سمگلنگ‘ درختوں کی کٹائی جیسے امور پر ڈپٹی کمشنر مظفرباد کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے ضلعی آفیسران / شرکاء اجلاس کو ہدایت کی کہ بحیثیت ملازم سرکار دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ جات کی بطریق احسن اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے جہاں کہیں فنڈز کی دستیابی کا مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر بذریعہ متعلقہ محکمہ حکومتی سطح پر حل کروایا جائے‘ نیز سرکاری / ایوارڈ شدہ اراضیات ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح اور قومی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی محکمہ کی ایوارڈشدہ اراضی پر تجاوز/ ریکارڈ مال میں عمل درآمد کا معاملہ ہو تو فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔نیز رمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکنہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے معیاری اور کمی انراخ پر اشیاء خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ سحری وافطار کے اوقات کار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا جائے۔

Share This Post

More To Explore